اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں دس لاکھ نوےہزار افراد اور پاکستان کے زيرکنٹرول کشمیر میں اکتیس ہزارآٹھ سوافراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہيں۔
انھوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اب تک کم سےکم دو سوچھپن افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہيں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دریائےچناب کے سیلابی ریلے سے ملتان کے ایک سوپچاس گاؤں زيرآب آگئے ہيں۔جبکہ حفاظتی بندوں پر پانی کا دباؤ بڑہ رہا ہے ۔فوج کے دستے اور دیگر ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲